ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہاردک پٹیل اورکنہیاکمارلڑاکے لڑکے ہیں،اومابھارتی نے اشاروں اشاروں میں دونوں نوجوانوں کی تعریف کی

ہاردک پٹیل اورکنہیاکمارلڑاکے لڑکے ہیں،اومابھارتی نے اشاروں اشاروں میں دونوں نوجوانوں کی تعریف کی

Wed, 01 Nov 2017 12:57:33    S.O. News Service

بھوپال31اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر اور مدھیہ پردیش کی سابق وزیراعلیٰ اومابھارتی نے اشاروں اشاروں میں پاٹیدارلیڈر ہاردک پٹیل اورجواہرلال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)کے لیڈر کنہیاکمارکی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ دونوں لڑاکے لڑکے ہیں، لیکن وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مخالفت میں بول کرٹی آرپی حاصل کرنے کی کوشش میں اپنی زمین(عوامی حمایت)تیارنہیں کرپارہے ہیں۔دارالحکومت قیام پر آئی اومابھارتی نے منگل کو اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہاردک پٹیل ایک اچھے لڑاکے لڑکے ہیں، وہ اب جتنا غیر سیاسی (نان پولیٹکل) رہیں گے، اتنی ہی ان کی طاقت بڑھے گی، میں ہاردک کو مانیٹر کر رہی ہوں۔کنہیا کمار کو بھی مانیٹر کیا تھا، اگر اس نے بھی وزیر اعظم مودی کے خلاف تبصرے نہیں کیاہوتاتو وہ بھی اچھا لڑکا ہو گا۔اوما بھارتی نے مزید کہا کہ ہاردک کویہ سمجھنا چاہیے کہ مودی گجرات کافخرہیں، وہ اتر پردیش کے رہائشی نہیں ہیں، مگر انہیں وہاں کے عوام نے جتایا۔اب گجرات کے لوگ ان کے ساتھ اور اسمبلی کے انتخابات میں ہوں گے، بی جے پی بہت بڑی اکثریت سے جیتنے جا رہے ہیں۔انہوں نے دل کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے کو غیر سیاسی رکھیں، کیونکہ غیر سیاسی رہنے سے ان کی طاقت بڑھے گی اور اسے اپنی پاٹیدار ریزرویشن کی لڑائی جاری رکھنی چاہئے۔انہوں نے مزیدکہاکہ کنہیا کمار نے اگر وزیر اعظم کے خلاف تبصرہ نہیں کیا ہوتا تووہ بھی ایک اچھا لڑاکا آدمی نکل رہاتھا۔ان لوگوں کو کچھ ہو جاتا ہے اور لگتا ہے کہ مودی کے خلاف بولنے سے ٹی آرپی ملتی ہے،ٹی آرپی کے چکر میں یہ اپنے نیچے زمین نہیں کھڑی کرپاتے ہیں۔مودی کے خلاف بولنے پرٹی آرپی توہے، مگر زمینی (عوامی مقبولیت) نہیں۔


Share: